اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اس ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 7 ہزار 18 ہو گئی، جبکہ اس موذی وائرس کے باعث انتقال کر جانے والوں کی کُل تعداد 134 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں 5 ہزار 135 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 749 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ہزار 276 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 35 ہو گئی ہیں۔ اُدھر صوبہ سندھ میں 45 اور خیبر پختونخوا میں بھی 45 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 5 افراد اور گلگت بلتستان میں 3 افراد کے مرنے کی خبر ہے۔
342/